جہلم پولیس کی بڑی کاروائی مانا گینگ کےچار ملزمان گرفتار 54 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا

ایس ایچ او تھانہ صدر کی بڑی کاروائی،ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث عمران عرف مانا گینگ کے 04 ملزمان گرفتار،ملزمان سے چوری شدہ کار،موٹر سائیکل اور نقدی برآمد تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو جدید سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزمان سے مال مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی رقم 27 لاکھ 50 ہزار روپے ،چوری شدہ کار مالیتی 25 لاکھ روپے،07 عدد موٹر سائیکلز برآمد کر لیے گئے،ملزمان سے برآمدگی کا کل تخمینہ 54 لاکھ 34 ہزار 700 روپے بنتا ہے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ڈی پی او جہلم  کی ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کو شاباش