شہاب مقصود آغا،چلتا پھرتا انسان

ہم سب آپ کو آغا شہاب کہ کر بلاتے ہیں مگر آپ کا اصل نام شہاب مقصود آغا ہے۔ آپ اندر سے مایوس یا پریشان بھی ہوں تو باہر سے ہنستے اور مسکراتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ کیونکہ ہم لکھاری حضرات انسان کو اسکے ماتھے سے پہچان لیتے ہیں۔ آپ ہر شخص کو یوں گلے لگاتے ہیں کہ جیسےوہ آپ کا بھائی اور بیٹا ہو۔ کسی بھی محفل یا فنگشن میں اپنی کرسی پر نہیں بیٹھتے اور چاروں طرف نظر جمائے رکھتے ہیں کہ کہیں کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو جائے۔ مجھے کہے بغیر تلاوت کے بعد میرا نام پکار کر میرا اپنا کلام نعت رسول مقبول ص کی صورت میں مجھ سے سنتے ہیں۔

آپ کے والد گرامی کا اصل نام آغا مبارک علی خان ہے۔ آپ کی والدہ محترمہ کا نام زینت جہاں ہے۔ آپ کے دادا محترم کا نام آغا محمد علی خان ہے۔ آپ نے1984 میں آئیڈیل کیمبرج سکول کمرشل مارکیٹ سے میٹرک کیا۔ انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن اسلام آباد کالج فار بوائز ایچ نائن سے کیا۔ آپ نے 1998 میں اپنے سکول کا آغاز کیا جسکا نام سن رائز انٹرنیشنل سکول تھا جو بعد میں تبدیل کر کے الصفہ ماڈل سکول کر دیا گیا جو فوجی کالونی راولپنڈی میں واقع ہے۔

آپ نے 2015 میں ایپسما میں جنرل ممبر کے طور پر شمولیت اختیار کی اور آج کل آپ ایپسما کے جنرل سیکریٹری ضلع راولپنڈی کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں گزشتہ دو سال سے ممبر ڈی آر سی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ نسیم سحر اور شاعر پوٹھوہار عبدالعزیز فطرت آپ کے ماموں اور نانا ہیں۔ آپ کی اولاد کے نام ملاحظہ فرمائیں ۔کائنات آغا،مدحت آغا،آغا عبدالحثیب شامل ہیں۔آپ کے دو اور بھائی ہیں جنکے نام ۔سہیل منصور آغا ،ثاقب محمود آغا شامل ہیں۔

آپ انتہائی دھیمے لہجے اور بہترین اخلاقیات اور بہتر سوچ کے مالک ہیں۔ کبھی کبھی آپ لطیفوں اور مذاق کو اپنے چاروں طرف اوڑھ لیتے ہیں اور تمام افراد کو خاموش کر کے بھاگ جاتے ہیں۔ کامران سیف عدنان نثار ابرا احمد خان آصف راجہ شاہد یوسف اور دیگر بہت سے افراد کو چپ کروا کر میری طرف آ جاتے ہیں اور میں بھی انکی فہرست میں شامل ہو جاتا ہوں۔ دوستو یاد رکھنا کسی کو پریشانی سے باہر نکالنا بھی ثواب کا باعث بن سکتا ہے۔ اور کسی شخص کی خوشی کو پریشانی میں مبتلا کر دینا بھی جہنم میں لے جائے گا۔ آغا شہاب ہر وقت کسی غم میں مبتلا شخص کو اسکے غموں اور پریشانیوں سے نکال کر مطمئن کر کے اچانک غائب ہو جاتے ہیں اور پھر خاموش سے بیٹھ جاتے ہیں۔

جب ہم سب لوگ کسی سفر پر جاتے ہیں تو آغا شہاب اور کامران سیف بہترین سبق سے نوازتے ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو ایسے ہی مثبت انداز میں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ آغا شہاب تعلیم کے میدان کا روشن ستارہ ہے۔ جب بھی کہیں کوئی مسئلہ درپیش آ جاتا یے تو یہ فرد سینہ تان کر اور گردن اوپر کر کے ایپسماء کی پہلی لائن میں کھڑا ہو کر یہ باور کرواتا ہے کہ یہ بہترین شاہسوار اور کامیاب نوعیت کا انسان ہے۔ اسکی تربیت سے معلوم ہوتا ہے کہ تربیت پہلے ہے اور تعلیم بعد میں۔

بس میرے بھائیوں اور دوستو یاد رکھنا کہ ہمارے نانا دادا نانی دادی کسی سکول کالج یا یونیورسٹی کے پڑھے لکھے نہیں تھے مگر آج جب انکی یاد آتی یے تو ہم سب سکتے میں آ جاتے ہیں۔ انکے پاس تعلیم نہیں تھی مگر تربیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ آج ہماری نسل تعلیم یافتہ تو ہے مگر سو میں سے 20 افراد میں تربیت موجود ہے۔ ان 20 افراد میں آغا شہاب بھی شامل ہے۔

دوستو میری یہ بات ذہن میں محفوظ کر لیں کہ ہمارے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کسی سکول کالج یا یونیورسٹی میں نہیں گےء مگر انکی بہترین تربیت پر عمل مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم بھی کررہے ہیں۔ لہذا تعلیم بعد میں اور تربیت پہلے شامل یے۔ کسی غیر مسلم نے 100 افراد پر کتاب لکھی جس میں سب سے پہلی تحریر ہمارے آخری نبی ص پر ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو قرآن مجید اور حضرت محمد ص کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

اللہ پاک سے دعا ہے کہ میرا مالک آغا شہاب صاحب کو ساری زندگی ایسے ہی بہترین اعمال اور بہترین سوچ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اولاد کی خوشیاں دیکھنی نصیب کرے ۔ اور جو لوگ انکے خاندان سے یہ فانی دنیا چھوڑ گئے اللہ پاک انکو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہم سب کو اسی دنیا میں اچھے اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔ ایک شعر آغا شہاب صاحب کیلئے اور پھر اللہ حافظ ۔۔۔۔

پڑھنا ہے تو انسان کو پڑھنے کا ہنر سیکھ
ہر چہرے پہ لکھا ہے۔۔۔۔ کتابوں سے زیادہ


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.