138

تمباکو نوشی سے پاک”مری“مہم کا آغاز

مری جیسے صحت افزاء شہر کو تمباو نوشی کے مکمل طور پر پاک کیئے جانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس امر کا نکشاف وزارت قومی صحت کے اشراک سے ”سموک فری پاکستان“ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری حسن وقا رچیمہ نے کیا۔،انہوں ے کہا کہ مری کے تفریحی مقامات کوتمباکو نوشی سے پاک ہونا انتہائی ضروری ہے جس میں سموک فری مری کا سلوگن سموک فری پاکستان کی عکاسی کرے گا۔مری آرٹس کونسل میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں تمام سکولوں، کالجوں کے باہر ” تمباکو نوشی سے پاک” کے بورڈ آویزاں کیئے جائے جائیں گے جبکہ سرکاری دفاتر، صحت مراکز، ہوٹل، ریستوران، کیفے ٹیریا، ڈھابے،کھانے پینے کے مقامات، عدالتوں کی عمارتیں، سنیما گھر، کانفرنس و سیمینار ہال، پبلک ٹرانسپورٹ، کھیلوں کے اسٹیڈیم اورتفریحی مقامات پر نو سموکنگ سائن لگائے جاءِیں گے۔ایسے میں خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ایسے میں پبلک ہیلتھ کے ماہر ڈاکٹر منہاج السراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کادن انسداد تمباکو نوشی پر کام کرنے والوں کے لیے خوشی کا پیغام ہے انہوں نے کہاکہ اس طرح کے صحت مند اقدامات آنیوالی نسلوں کے لیے خوشگوار امکانات کی طرف مثبت قدم ہے۔ اس موقع پرسیڈائریکٹر ٹوبیکو کنٹرول، فوکل پوائنٹ عالمی ادارہ صحت،ایف سی ٹی سی ڈاکٹر ثمرا مظہر نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال 1لاکھ 60ہزار افراد تمباکو نوشی کے باعث لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ مری کی تمام پان،تمباکو کوپابندکیا جائے گا کہ 18 سال سے کم عمرافراد کو سگریٹ فروخت نہ کریں۔ایسے میں دوکان پرنمایاں بورڈآویزاں کریں جبکہ کھلے عام سگریٹ کی فروخت ممنوع ہو گی، تعلیمی اداروں کی حدود سے 50 میٹرتک سگریٹ کی فروخت، تقسیم اور ذخیرہ کرنے کی بھی ممانعت ہو گی۔،اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص صفدر سکندری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مری انتظامیہ، مری کو سموک فری بنانے کے لیے وزارت قومی صحت کا بھرپور ساتھ دے گی۔پروجیکٹ کے منیجر محمدآفتاب نے ضلعی ومری انتظامیہ کاشکریہ اداکیاجنہں نے مشکل حالات کے باجود آنے والی نسلوں کی بہتری اورتمباکوسے لاحق خطرات بچنے کیلئے مری کوتمباکو سے پاک بنانے بیڑااٹھایا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں