زاہد شفیق قریشی،پنڈی پوسٹ/منتخب نمائندوں کی مبینہ فکری‘ بددیانتی‘نااہلی اور مسائل سے صرف نظر نے تحصیل گوجرخان کے سرکاری اداروں کو چنڈو خانے بنا دیا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمر فاروق کی مسیح نرس سے جنسی ہراسگی کا واقعہ ہو یا اراضی ریکارڈ سنٹر میں کرپشن کی داستانیں علاقہ میں بڑھتے جرائم پولیس کی کارکردگی کے عکاس ہوں یا ٹی ایم اے گوجرخان کی بھتہ خوری کی الف لیلی گوجرخان ایک یتیم شہر اور آجڑے گلستان کا نظارہ پیش کر رہا ہے ممبر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاویدکوثر کی کارکردگی سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے کہ وہ اتنے بڑے بڑے ایشوز پر کوئی کردار اداکرنے کرنا تو دور کی بات مذمتی بیان تک جاری نہیں کر پا رہے لیکن آج میں یہاں جس ادارے کی دگرگوں حالت کا ذکر کر رہا ہوں اس کے اعلیٰ حکام کی غفلت لاپرواہی کسی بڑی انسانی سانحہ کا باعث بن سکتی ہے ایک ماہ سے خراب تحصیل گوجرخان بھر کی اکلوتی فائر برگیڈ ریسکیو 1122 کے ضلعی حکام اورسٹیشن کو آرڈنیٹر کی مبینہ عدم دلچسپی اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے تا حال ٹھیک نہ ہو سکی،تحصیل کلر سیداں کی اکلوتی فائربرگیڈ کو بھی 23مارچ کے
سلسلے میں ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کلوز کرلیا گیا اس وقت دونوں تحصیلوں میں فائر برگیڈ کی گاڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت حادثاتی صورت حال میں کوئی بیک اپ نہ ہونے کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار کون ہوگا جبکہ مبینہ طور پر دو واقعات میں کلیام اعوان سینٹری اور بجلی کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس سے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا اور راولپنڈی سے شکرگڑھ جانے والی بس کو جی ٹی روڈ جناح ہوٹل کے قریب آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لئے راولپنڈی سے فائربرگیڈ کو کال کیا گیا، ریسکیو 1122 کے حکام کی غفلت پر سراپا احتجاج عوامی حلقے سوال کناں ہیں کہ اگر تحصیل بھر میں کہیں بھی آتشزدگی کا کوئی بڑا واقع ہوگیا اور اس میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار کون ہو گا سوہاوہ چکوال موڑ کے قریب فائربرگیڈ گاڑی خراب ہوگئی جس کا انجن فیل ہوگیا تھا گاڑی کو انجن کی درستگی کے لیے راولپنڈی ورکشاپ بھیجا گیا جس کا اسٹیمیٹ تقریبا چار لاکھ روپے بتایاجارہا ہے جو تقریبا ایک ماہ ہونے کو ہے گاڑی وہی پر کھڑی ہے اور تقریباََ ایک ماہ گزرنے کے تاحال فنکشنل نہ ہو سکی خدانخواستہ آتشزدگی کی صورت میں کسی قسم کا بیک اپ مین سٹیشن پر نہیں ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل گوجرخان میں اتنے اہم ایمرجنسی ادارے کے مبینہ ضلعی نااہل ذمہ داروں اور سٹیشن کو آرڈنیٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اسٹیشن کوارڈنیٹر نے ”میڈیا“ کو بتایا کہ تقریبا ایک دوہفتوں سے گاڑی ورکشاپ میں ہے اور ہم پوری طرح کوشاں ہیں کہ گاڑی جلد سے جلد ٹھیک ہو جائے۔
127