راولپنڈی انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے اڈیالہ روڈ پر پولیس سے مزاحمت کے دوران گرفتار تحریک انصاف کے 41 کارکنان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا ہے عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گزشتہ روز تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ملزمان کو سخت حفاظتی حصار میں عدالت میں پیش کرتے ہوئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام گرفتار ملزمان کو جیل بھجوا دیا ملزمان پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، خلاف قانون مجمع اکٹھا کرنے، پولیس سے مزاحمت اور پولیس پر حملے کا بھی الزام ہے قبل
ازیں عدالت نے ملزمان کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ صدر بیرونی پولیس کی تحویل میں دیا تھا مذکورہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باجود اڈیالہ روڈ پر خلاف قانون مجمع اکٹھا کیا اور دفعہ 144 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ملزمان کو منتشر ہونے کیلئے پولیس نے وارننگ دی تو ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا اور ملزمان کے پتھراؤ سے 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اس طرح ملزمان نے تشدد کے ذریعے پنجاب حکومت کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی