گندم پیداوار مقابلہ 2025-26 چوآخالصہ میں کاشتکاروں کی کامیابیوں کا اعتراف

کلرسیداں( نمائندہ پنڈی پوسٹ) 2025/26 کے گندم پیداوار مقابلہ جات کا انعقاد تحصیل کلر سیداں کے قصبہ چوآخالصہ میں کیا گیا، جہاں سالہا سال سے کامیاب رہنے والے معروف کاشتکار چوہدری ابرار احمد گجر اور چوہدری وقاص احمد گجر نے ایک بار پھر اپنی شاندار پیداوار کا مظاہرہ کیا۔ یہ دونوں کاشتکار تحصیل سطح سے لے کر ڈویژنل سطح تک گندم کی پیداوار میں اول پوزیشن حاصل کرنے کے حوالے سے معروف ہیں۔
مقابلے کی نگرانی سید شاہد افتخار بخاری کی سربراہی میں ضلعی کمیٹی راولپنڈی نے کی، جو ڈویژنل کمیٹی کی ہدایات کے تحت یہ مقابلے منعقد کر رہی تھی۔ اس سال کے مقابلے میں گندم کی پیمائش اور کٹائی کی کارروائی محکمہ زراعت کی اعلیٰ ٹیم کے زیر نگرانی کی گئی۔ اس موقع پر میڈم سعدیہ بانو، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع، ڈاکٹر تانیہ صفدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلر سیداں، میڈم کیتھرین پیٹر، زراعت آفیسر فیلڈ کلر سیداں، اور میڈم اسما سردار، ٹیکنیکل آفیسر محکمہ زراعت نے گندم کی کٹائی اور معیار کی جانچ پڑتال کی۔
مقابلے کے دوران چوآخالصہ کی سیاسی و سماجی شخصیات بھی موقع پر موجود تھیں جن میں ایڈووکیٹ چوہدری ایاز گجر، چوہدری خرم کلیال، ڈاکٹر رب نواز راجہ اور چوہدری رمضان گجر نے شرکت کی اور کاشتکاروں کی محنت اور کامیابیوں کو سراہا۔
سید شاہد افتخار بخاری نے اس موقع پر کہا کہ “یہ مقابلے کسانوں کی محنت کو سراہنے اور انہیں جدید زرعی طریقوں سے آگاہ کرنے کا ایک اہم موقع ہیں تاکہ وہ اپنی پیداوار کو مزید بہتر بنا سکیں۔