138

الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے زیر اہتمام معذورافراد میں ویل چئیر کی تقسیم

تحریر چوھدری محمد اشفاق
جماعت اسلامی کا شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک میں ہر ہنگامی صورتحال کے دوران بہت اہم خدمات سر انجام دے رہا ہے الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت 150ضلعوں میں اپنی اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اس کے تمام کارکن والنٹیئر ہیں کوئی بھی کارکن کسی قسم کی کوئی اجرت وصول نہیں کر رہا ہے یہ شعبہ تعلیم،خوراک،ماہانہ ورکشاپس،ہیلتھ کلیننک،بلا سود قرضہ جات کی فراہمی، اجتماعی قربانی،کفالت یتماء اور اس طرح کے دیگر شعبہ جات کے حوالے سے نیکی کا کام کر رہا ہے الخدمت فاؤنڈیشن نہ صرف ملک پاکستان میں بلکہ ترکی میں بھی اس طرح کی خدمات پر کام کر رہا ہے اور بیرون ممالک میں پاکستان کی پہچان بھی بنا ہوا ہے ملک کے دیگر بہت سارے حصوں کی طرح کلرسیداں میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن کی شاخ موجود ہے یہاں بھی دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود پر بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی بنیاد 2011میں رکھی گئی ہے جس کے پہلے صدر حاجی ابرار احسین بنے جو مسلسل 2016تک اس نیک کام کو انجام دیتے رہے ہیں ان کے بعد مختلف مراحل میں نئے صدور اپنے حصے کا کردار ادا کرتے رہے ہیں اس وقت محمد توقیر اعوان صدر، جاوید اقبال امیر اور حاجی ابرار احسین اس کے سرپرست ہیں اور ان کے ساتھ ایک بہت بڑی اور اچھی ٹیم کام کر رہی ہے اس ٹیم کے تمام ممبران دیانتدار اور درد دل رکھنے والے افراد پر مشتمعل ہے تما م ٹیم نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اب یہ ادارہ کلرسیداں میں آغوش جو یتیم بچوں کیلیئے تربیتی ادارہ ہے کیلیئے زمین کی تلاش کیلیے تگ و دو کر رہا ہے تا کہ وہ اپنی خدمات کو مزید بہتر طریقے سے انجام دے سکیں جب بھی ملک میں کوئی آفت آ تی ہے تو الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی ٹیم اچھے خاصے فنڈز اکٹھے کر کے مصیبت ذدہ لوگوں کی امداد کرتی ہے کلرسیداں میں 65 یتیم بچوں کو تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلیئے ماہانہ وظائف دیئے جا رہے ہیں نوگراں میں جہاں پینے کے پانی کا کافی مسئلہ ہے وہاں پر ایک بہت بڑا کنواں بنایا جا رہا ہے ہر ماہ یتیم بچوں اور ان کی ماؤں کیلیئے تربیت کمیپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ان کے ارکان اپنے لیئے نہیں بلکہ دوسروں کیلیئے جی رہے ہیں اور یہی اصل زندگی ہے ان کی خدمات کا سلسلہ دن بدن بڑھتا چلا جا رہا ہے دکھی انسانیت کی فلاح کا یہ ادارہ کلرسیداں میں صدر توقیر احمد اعوان، امیر جاوید اقبال سرپرست حاجی ا برار حسین اور دیگر پوری ٹیم کی سربراہی میں بہت اہم خدمات انجام دے رہا ہے اور اپنے کاموں کی وجہ سے اس دارے نے اپنا ایک نام و مقام بنا رکھا ہے جب یہ ٹیم مقامی سطح پر موجود یتیمیوں اور غرباء کے سروں پر ہاتھ رکھتی ہے تو دیگر صاحب حثیت افراد کے دلوں میں بھی خدمت خلق کا جذبہ پیدا ہوتا ہے یعنی یہ ٹیم خود تو خدمت خلق کا فریضہ بہت اچھے طریقے سے انجام دے رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دوسروں کیلیئے بھی مشعل راہ بن رہی ہے ان کو نیکی کی ترغیب دے رہی ہے الغرض الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی پوری ٹیم دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے ایسے کام کر رہی ہے جن کی وجہ سے ان کے نام کلرسیداں کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گئے اور آنے والی نسلیں ان کے کاموں کو یاد رکھیں گی چند یوم قبل الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی طرف سے ٹی ایم اے حال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے 15معزور افراد کو ویل چئیرز فراہم کی گئی ہیں جن ادارد کو ویل چئیرز دی گئی ہیں ان میں روبینہ کوثر،محمد ثوبان علی،بلقیس اختر،طاہرہ پروین،فائز شکیل، نرگس بی بی،نعمان طارق،سمیرا خاتون،عزرا بی بی،مومنہ نور،محمد حسان شکور،صیام بن واجد،عزرا بی بی،عمیر علی،بیگم جان شامل ہیں اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے صدر رضوان احمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ کلرسیداں کے تمام معذور افرارد کو ویل چئیرز فراہم کریں گئے سماجی شخصیت چوھدری خضران کی طرف سے 100یتیم بچوں کو مفت سکول یونیفارم دینے کا بھی اعلان کیا ہے دوران تقریب کلرسیداں کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات ملک سہیل اشرف، میڈم نبیلہ انعام، چیف آفیسر صاحبذادہ عمران اختر نے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی خدمات سے متاثر ہو کر اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر رمیشاء جاوید اعوان،سی او صاحب ذادہ عمران اختر،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عابد شاہ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد، ضلعی صدر چوھدری منیر احمد سماجی شخصیت حا جی ریاست کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ ز دی گئی ہیں اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما راجہ تنویر احمد، جاوید اختر،ڈاکٹر راجہ رب نواز،حاجی ابرار حسین،حاجی مشکور حسین، سماجی شخصیت چوھدری خضران، حاجی ریاست،چوھدری فیاض علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت راکین پریس کلب کلرسیداں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے صاحب حثیت افراد ان کے ساتھ تعاون کریں یہ ٹیم ایک ایک پائی کا بھی حسا ب رکھتی ہے اور ملنے والی امداد مستحقین تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتی ہے اللہ پاک ان کے نیک کاموں کو شرف قبولیت عطاء فرمائیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں