255

الخدمت فاؤنڈیشن پی پی 10 کی عید قرباں کے موقع پر خدمات

تحریر چوھدری محمد اشفاق
عید الاضحی مسلمانوں کیلیئے سب سے بڑا خوشی کا دن ہوتا ہے لاکھوں مسلمان اللہ کی خونودی کیلیئے اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں اور اس کے بعد ان کا گوشت اپنے قریبی،محلہ اور گاؤں کے افراد میں تقسیم کرتے ہیں قربانی کے جانوروں کے گوشت کی تقسیم کے وقت یہ خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے کہ ایسے غریب مسلمان بھائی جو اپنی غربت یا کسی دیگر مجبوری کی وجہ سے قربانی نہیں کر پاتے ہیں ان کو گوشت ضرور دینا چاہیئے تا کہ کوئی بھی غربت کی وجہ سے گوشت کھانے سے محروم نہ رہ جائے قربانی کرنے سے قربانی کے ثواب کے ساتھ ساتھ دیگر بھی بہت سے کام ثواب کا باعث بنتے ہین جن میں سر فہرست کسی غریب کو قربانی کا گوشت کھلانے سے اس کی دعوت بھی ہو جاتی ہے اور ثواب میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے الخدمت فاؤنڈیشن پی پی 10بھی اس حوالے سے بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے پہلے الخدمت فاؤنڈیشن کے کاموں پر تھوڑی روشنی ڈالیں گئے الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کا ادارہ ہے جماعت اسلامی واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہے اور اپنی بساط کے مطابق ہر قسم کی خدمات جو اس وقت کا تقاضا ہوتی ہیں بخوبی سر انجام دیتی ہے ان کا شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن دن رات ایک کر کے ہر مشکل وقت میں اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر انجام دیتا ہے الغرض الخدمت فاؤنڈیشن کا نام ہی دکھی انسانیت اور فلاحی کاموں کے ساتھ جڑا ہوا ہے جماعت اسلامی کے رہنما مرزا خالد محمود اور ان کے دست و بازو ان کی پوری ٹیم نے تو اس اپنے علاقے کے عوام کو حیران کر دیا ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں خدمات کیسے انجام دی جاتی ہیں کورونا اور لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے دن رات ایک کر کے خود کو عوامی خدمت کیلیئے وقف کر دیا ہے جس وجہ سے عوام کے دلوں میں ان کیلیئے قدر و منزلت میں اضافہ ہو گیا ہے اور دکھی افراد ان کو اپنے دکھوں کا مداوا سمجھنے لگے ہیں اور عوام مرزا خالد محمود کے ساتھ موجود پوری ٹیم کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں مرزا خالد محمود زائد العمر ہونے کے باوجود اس وقت جوانوں کی طرح کام کرتے نظر آ رہے ہیں اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ملک میں کوئی بھی ہنگامی حالات ہوں یا کوئی بھی آفت آ جائے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار متاثرین کی خدمت کا فریضہ انجام دینے میں ہراول دستے کے طور پر کام کرتے ہیں کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ ملکی صورتحال کے دوران ا الخدمت فاؤنڈیشن پی پی 10کے رہنما خالد محمود مرزا اور اور ان کی پوری ٹیم نے جو خدمات پیش کی ہیں وہ یقینا قابل تعریف ہیں عید قربان کے موقع پر بھی الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا ہے اور اس حوالے سے 58جانوروں کی قربانی کی گئی ہے قرابنی کے گوشت کو اصل حقداروں تک پہنچانے کیلیئے بہت اعلی انتطامات کیئے گئے تھے جن کے مطابق پورے حلقہ پی پی 10میں مختلف جہگوں پر پوائنٹ قایم کیئے گئے تھے پہلا پوائنٹ یو سی بندہ کے گاؤں پیال میں قائم کیا گیا جس کے کوآرڈینیٹر قاضی سلیم اصغر تھے ان کی نگرانی میں 220گوشت کے پیکٹ تقسیم کیئے گئے ہیں دوسرا پوائنٹ پنڈ جھاٹلہ میں کوآرڈینیٹر راجہ ظفر اقبال کی نگرانی میں قائم کیا گیا تھا جنہوں نے گوشت کے 220پیکٹ غرباء اور حقداروں میں تقسیم کیئے ہیں تیسرا پوائنٹ بسالی موڑ میں قائم کیا گیا جس کے کوآرڈینیٹر اختر محمود ملک تھے انہوں نے اپنی نگرانی میں گوشت کے 50پیکٹ حقداروں میں تقسیم کیئے ہیں چوتھاپوائنٹ گورنمنٹ ہائی سکول بسالی میں کوآرڈینیٹر ملک زبیر کی نگرانی میں قائم کیا گیا تھا جنہوں نے گوشت کے220پیکٹ حقداروں میں تقسیم کیئے ہیں پانچواں پوائنٹ بڑا میرا یو سی بگا شیخاں میں کوآرڈینیٹر راجہ جاوید کی نگرانی مین بنایا گیا تھا جنہوں نے گوشت کے 220پیکٹ تقسیم کیئے ہیں چھٹا پوائنٹ ہونہار گرائمر سکول کلرسیداں روڈ پرانجینئر خرم کیانی کی نگرانی میں قائم کیا گیا جنہوں نے گوشت کے 50پیکٹ تقسیم کیئے ہیں ساتواں پوائنٹ کاوا کچی آبادی میں کوآرڈینیٹر قاضی خلیل کے نگرانی میں بنایا گیا جنہوں نے گوشت کے 50پیکٹ تقسیم کیئے ہیں آٹھواں پوائنٹ رنوترہ میں کوآرڈینیٹر عزیز الرحمان کی نگرانی میں بنایا گیا جنہوں نے 260فیملیز میں گوشت کے پیکٹ تقسیم کیئے ہیں نواں پوائنٹ سروبہ میں کوآرڈینیٹر ملک عبدالرؤف کی نگرانی میں بنایا گیا جنہوں نے 300فیمیلیز میں گوشت کے پیکٹ تقسیم کیئے ہین اسی طرح دسواں پوائنٹ سہال میں کوآرڈینیٹر چوھدری اختر علی کی نگرانی میں بنایا گیا جنہوں نے 45گھرانوں میں گوشت کے پیکٹ تقسیم کیئے ہیں قربانی کا گوشت حقدار گھرانوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرنے پر امیر جماعت اسلامی پی پی 10خالد محمود مرزا اور ان کی پوری ٹیم یقینا مبارک باد کی مستحق ہے جماعت اسلامی تو اپنی خدمات بلاتفریق جاری رکھے ہوئے ہے عوام ان کی خدمات کو بہت اچھے طریقے سے سراہا بھی رہے ہیں لیکن عوام کچھ خاص موقعوں پر ان کی کدمات کو پس پشت ڈال دیتے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں