258

پنڈی پوسٹ نے نوسالہ سفر مکمل کرلیا

مجھے یہ الفاظ لکھتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ الحمد اللہ پنڈی پوسٹ نے اپنا نوسالہ سفر مکمل کرلیا اور میں نو سال مکمل ہونے پر پوری پنڈی پوسٹ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوں مجھے ذاتی طور پر پنڈی پوسٹ سے جڑے 9 سال ہو چکے ہیں اس کی سربراہی ایک ایسی شخصیت کے ہاتھ میں ہے جس کی زندگی کا ایک بڑا حصہ میدان صحافت میں گزرا ہے اایک اخبار کو کیسے چلایا جاتا ہے وہ یہ سب کچھ بہت اچھے طریقے سے جانتے ہیں ور ان کی ہی محنتوں سے آج پنڈی پوسٹ کا ایک نام و مقام ہے پنڈی پوسٹ نے ان نو سالوں میں صحافتی حوالے سے وہ خدمات سرانجام دی ہیں جو کوئی اور نہ کرسکا ہماری پنڈی پوسٹ نے سب سے پہلے ان لوگوں کیلیے سہولت فراہم کی جنکی کسی اخبار تک رسائی نہیں تھی اور اب ان میں سے بہت سارے نامور کالم نگار بن چکے ہیں پنڈی پوسٹ جو خدمت علاقائی قارئین کی کر رہا ہے وہ کسی اور نے نہیں کی پنڈی پوسٹ معلومات کا خزانہ ہے اور پنڈی پوسٹ پر آپ کو وہ سب کچھ ملے گا جو پڑھنا اور دیکھنا پسند کریں گے پنڈی پوسٹ ملکی یکجہتی کو فروغ دے رہی ہے پنڈی پوسٹ پورے علاقہ پوٹھوار کی عوام کو یکجا کررہی ہے پنڈی پوسٹ پر ہر تازہ خبر اور سچی خبر آپکو پڑھنے کو مل سکتی ہے پنڈی پوسٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اب لکھاریوں کا جتھہ بن چکا ہے جو جو پنڈی پوسٹ پر آتا ہے اسے پھر کہیں اور جانا نہیں پڑتا ہے کیونکہ سب کچھ یہاں پر موجود ہے پنڈی پوسٹ پر قارئین کرام کو سب کچھ ملتا ہے سیاسی مذہبی سچی کہانیاں تعلیم وغیرہ سب کچھ موجود ہے اخبار، ویب سائٹ کی کامیابی کے بعد پنڈی پوسٹ نے پچھلے ایک سال سے ایک نیا سفر بھی شروع کیا ہے جس میں قارئین کے ساتھ ساتھ ہمارے ناظرین کیلیئے بھی بہت کچھ موجود ہے یعنی آپ پنڈی پوسٹ کی صورت میں لائیو چینل بھی دیکھ سکتے ہیں جس میں ہم اپنے علاقے کی سیاسی،مذہبی اور ہر طرح کا ٹیلینٹ رکھنے والی شخصیات کے انٹرویو زدکھاتے ہیں ہمارے اس سلسلے کو ناظرین نے بہت سراہا ہے ہم چیف اڈیٹر عبدالخطیب چوھدری کی سربراہی میں اپنے قارئین کو آنے والے وقت میں مزید بہترسے بہتر مواد مہیا کرنے کیلیئے کوشاں ہیں پنڈی پوسٹ کے مقابلے میں بہت سے اخبار آئے مگر ہم نے اپنی محنت کے باعث سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور کامیابی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور انشاء اللہ پنڈی پوسٹ کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا اور ہم اپنے قارئین و ناظرین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گئے ہمارا مقصد کسی کی بھی مخالفت نہیں ہے ہم نے سرکاری اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے ہم نے عام شخص جو کوئی بھی ٹیلینٹ رکھتا ہو اس کی خوبیوں کو سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ہم نے اپنے قارئین کے ساتھ ساتھ اپنے ناظرین کو بھی بہتر سے بہتر شخصیات کے انٹر ویوز دکھائے و سنائے ہیں پنڈی پوسٹ کی ویب سائیٹ پر روزانہ سینکڑوں کے حساب سے افراد وزٹ کرتے ہیں اس کی سرکولیشن تمام اخبارات سے زیادہ ہے آخر میں دعا ہے کہ اللہ پاک پنڈی پوسٹ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے آمین

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں