228

اخروٹ

کسی اور گری کے مقابلے میں اخروٹ کھانے سے جسم میں اینٹی آ کسا ئیڈنٹس سرگرمیاں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ اخروٹ میں اومیگا تھری کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے، 28 گرام اخروٹ کھانے سے ڈھائی گرام اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جسم کا حصہ بنتے ہیں۔ تحقیق کیمطابق روزانہ42 گرام اخروٹ 8 ہفتے کھانے سے صحت کیلئے فائدہ مند بیکٹریا کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔یہ عادت کینسر کی مخصوص اقسام بشمول بریسٹ‘ مثانے اور دیگر کا خطرہ کم کرسکتی ہے۔اخروٹ کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اخروٹ میں ایسے وٹامنز، منرلز، فائبر، فیٹس اور نباتاتی مرکبات سے جسمانی افعال کو ٹھیک رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ (عبدالرحمن‘کہوٹہ)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں