گوجر خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ )گوجرخان میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ رکشہ چور کو مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار،ذرائع کے مطابق CCD اہلکاروں نے مشتبہ ملزم جسکے نام کی شناخت توقیر کے نام سے ہوئی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جس دوران ملزم اور اسکے ساتھیوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ کردی ملزم توقیر اہنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جبکہ اسکے ساتھی رات کے اندھیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگے ذخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق مزکورہ ملزم ایک درجن سے زائد رکشوں کی چوری میں ملوث تھا اور دس سے پندرہ دنوں کے بعد ایک دو وارداتین کرکے فرار ہوجاتا تھا ملزم کا تعلق ٹینچ بھاٹہ سے بتایا جارہا ہے