تھانہ کھنہ پولیس کی شاندار کارکردگی کراچی سے گمشدہ کروڑوں روپے مالیت کی پراڈو گاڑی برآمد.تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او عامر حیات کی قیادت میں تھانہ کھنہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی پراڈو گاڑی برآمد کر لی۔ گاڑی کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق، یہ گاڑی کراچی سے چھینی گئی تھی جسے بعد ازاں اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او عامر حیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کی، مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ گاڑی کراچی سے چوری شدہ ہے۔پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر پرچہ نمبر 411 درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان موقع سے گرفتار کر لیا ہے.ایس پی سوان زون نے ایس ایچ او عامر حیات اور ان کی ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ ایسی کامیابیاں عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
اہم خبریں
ڈنکی سے یورپ جانے کی خواہش177 پاکستانی لیبیا سے ڈی پورٹ ایئرپورٹ پر گرفتار
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی بے دخلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم
شہباز شریف کی چینی صدر سے ملاقات۔
ڈنکی لگا کر یورپ جانے کی خواہش، 177 پاکستانی لیبیا سے ڈی پورٹ کر دئیے گئے ۔
سوئی گیس نے عید کے موقع پر گیس شیڈول جاری کردیا۔
راولپنڈی تھانہ روات مسلح ڈکیتوں نے میاں بیوی کو لوٹ لیا
امیدوار برائے ایل اے 39جموں6 چوھدری عبدالخطیب کی آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت
چوری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار 7865درہم،5500امریکی ڈالر،355 پاؤنڈ اور رقم 48 لاکھ 4 ہزار 500 روپے،11 قیمتی گھڑیاں برآمد
اٹک ، ایئر یونیورسٹی ایرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کامرہ میں “کیریئر اور فائنل ایئر پراجیکٹ ایکسپو 2026” کا کامیاب انعقاد کیا گیا
اٹک : ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں ، انیل سعید