AC کہوٹہ کی ہدایت پر مؤثر کارروائی، کاروباری اوقات کار پر مکمل عملدرآمدکروایا

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)حکومتی احکامات کے تحت جاری کردہ آرڈر کی روشنی میں تحصیل کہوٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل کی ہدایت پر کاروباری اوقات کار پر مکمل عملدرآمد کروایا گیا،عملہ AC آفس، سول ڈیفنس ٹیم، عملہ میونسپل کارپوریشن اور پیرا فورس کہوٹہ نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی ہدایت پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں چیکنگ، دوران چیکنگ صرف وہی دکانیں، بازار اور مارکیٹس بند کروائی گئی ہیں جو حکومتی آرڈر میں واضح طور پر شامل تھیں جبکہ دیگر مستثنیٰ کاروباروں کو قوانین کے مطابق کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر ہی تنبیہ اور ہدایت جاری کی کہ آئندہ بھی مقررہ اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنایا جائے،بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عوام اور تاجر برادری کا تعاون قابلِ ستائش ہے اور آئندہ بھی حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے،