گوجرخان(پنڈی پوسٹ نیوز)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجر خان کا دورہ کیا گیا، جس کا مقصد ڈاکٹرز و دیگر عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا ہے۔دورانِ معائنہ عملے کی حاضری اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 7 سینیٹری ورکرز بشمول سپروائزر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ٹرمینیٹ کر دیا گیا۔ہسپتال میں صفائی ستھرائی، عملے کی بروقت حاضری اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔