جہلم بنی گرمالہ کے علاقے واجد بیکری روہتاس روڈ پر کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فہیم ولد عبدالرشید سکنہ چک بدھو روہتاس روڈ کے نام سے ہوئی ہے