کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)لاکھوں نفوس اور وسیع پہاڑی رقبے پر مشتمل تحصیل کہوٹہ میں سستے آٹے کی فراہمی کے لیے صرف تین پوائنٹس قائم ہیں، جن میں دو شہر کہوٹہ اور ایک نارہ میں موجود ہے،
نارہ میں ایک ہی گاڑی آٹے کی آتی ہے جس میں ٹوٹل 200 تھیلے ہوتے ہیں اس پوائنٹ پر بہت بڑا علاقہ لگتا ہے ، لوگ پورا دن روزہ رکھ کر ذلیل ہوتے ہیں بلآخر خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں
جبکہ نڑھ، آزاد پتن، بھورہ حیال اور دیگر دور دراز علاقے اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔
لمبے فاصلے اور سفری اخراجات کے باعث غریب طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے، مگر انتظامیہ کی جانب سے تاحال توجہ نہیں دی جا رہی۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے فوری نوٹس لینے اور محروم علاقوں میں سستے آٹے کے مزید پوائنٹس قائم کرنے کا مطالبہ
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.