کلرسیداں ( نمائندہ پنڈی پوسٹ)راجہ قدوس،راجہ ذیشان کی نانی نمبردار محمد افضال ، گلفراز بھٹی اور ملک عابدکی پھوپھی مرحومہ کی ختمِ قل شریف کی محفل نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔
محفل میں سابق تحصیل ناظم حافظ ملک سہیل اشرف ،سابق ناظم حاجی غلام ظہیر ، نمبردار اشفاق کیانی ،راجہ زعفران ،راجہ عاصم ،راجہ محمد سعید ،راجہ عبدالعزیز پکھڑال ،سینئر صحافی راجہ محمد سعید ،راجہ راشد سلطان ،راجہ کامران عزیز ،ارشد محمود چوہدری ،محمد اویس، چوہدری الفت،ساجد محمود سمیت علما، معززینِ علاقہ، رشتہ داروں اور بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔
محفل کے دوران قرآنِ مجید کی تلاوت، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اختتامی دعا علامہ مولانا نواز چشتی نے کروائی جس میں مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔ شرکاء نے مرحومہ کی دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔