کہوٹہ(پنڈی پوسٹ نیوز) پولیس اہلکار ASI نجم ستی کے رویے سے پریشان غریب شہری نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کر دی۔ متاثرہ شخص کا کہنا کہ پولیس اس کی بکریاں اٹھا کر لے گئی، جنہیں واپس دلوایا جائے۔شہری نے مزید دعویٰ کیا کہ نجم ستی اس کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ منشیات کا مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔
غریب شہری کا سوال: کیا قانون کے رکھوالوں سے انصاف کی امید رکھنے والا شخص اب اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے بھی در در کی ٹھوکریں کھائے گا؟ اعلیٰ پولیس حکام واقعے کی غیرجانبدارانہ انکوائری کر کے حقائق عوام کے سامنے لائیں۔