(پنڈی پوسٹ نیوز)آج وطنِ عزیز کے نڈر اور بہادر سپوت کیپٹن خرم طارق کی 9 ویں برسی منائی جا رہی ہے جنہوں نے مادِ وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ 13 ستمبر 2017 کو ابدی دنیا کی طرف کوچ کرنے والے یہ نوجوان آفیسر اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے اور اپنی تین بہنوں کے واحد بھائی تھے۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 127 لانگ کورس سے پاس آؤٹ ہونے والے اور 62 کیولری (62 BR) کے مایہ ناز سپاہی، کیپٹن خرم طارق نے اپنی فرض شناسی اور بے مثال قربانی سے ثابت کیا کہ وہ قوم کا سچا فخر ہیں۔ ان کا یہ عظیم جذبہ اور شہادت پاکستان کی آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ ایک روشن مشعلِ راہ رہے گی۔