(پنڈی پوسٹ نیوز)سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پرسینئر افسران کا چرچز اور دیگر اہم مقامات کا دورہ، ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، فول پروف سکیورٹی ہمہ وقت یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام اقدامات کر رہی ہے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، راولپنڈی پولیس جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔