ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ٹرک کو کراس کرتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگیا

سوہاو ڈومیلی کے علاقہ کوہالی دربار کے قریب موٹرساٸیکل کو ٹرک سے کراس کرتے ہوۓ حادثہ پیش آگیااطلاع ملتے ہی ریسکیو1122فوری موقع پر پہنچ گٸی،حادثہ میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا،زخمی شخص کی شناخت فیضان ولد مختار عمر 17سال سکنہ بھنڈرحسنوٹ سے ہوٸی،نوجوان ولیمہ کی تقریب سے ہوکرواپس گھر جارہاتھا،ریسکیو زراٸع کیمطابق نوجوان کی ٹانگ فیکچر ہوگٸی، جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا