ٹیکسلا۔ مسڑ باسط علیم ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا نےتھانہ صدر واہ میں درج مشہور منشیات کیس (1کلو -800 گرام چرس اسمگلنگ) کے مقدمہ ایف آئی آر نمبر273/2025
میں نامزد ملزم تیمور شیراز عرف تیمی کو باعزت بری کرنے کا حکم صادر کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ پولیس نے منشیات اسمگلنگ کیس میں تیمور شیراز عرف تیمی ولد شیراز خان سکنہ ڈی ایس جی بٹالین واہ کینٹ کے خلاف تھانہ صدر واہ میں 9(1)3c جرم کے تحت ایف آئی آر نمبر273/2025 غازی ندیم خان ASI کی مدعیت میں درج کر کے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پابند سلاسل کروا رکھاتھا۔جبکہ تفتیش پر عمر فاروق NiU/SI مامور تھے ۔ملزم پر 1کلو800گرام چرس اسمگلنگ کر کے اور اپنے قبضہ میں رکھ کر فروخت کرنے کا مقامی پولیس نے الزام لگا کر اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل کروا رکھا تھا ملزم کی پیروی پر ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور ان کی لیگل ٹیم( راؤ طالش بدر ایڈووکیٹ، راجہ اویس ایڈووکیٹ ھائی کورٹ ،خواجہ رشید ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، شاز علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، راجہ مدثر ،فرحان خان ،سید عمران شاہ ، شاد خان ،سحرش چغتائی,منصور مبشر اور ماہین فاطمہ ایڈووکیٹس ھائی کورٹ) مامورتھے۔ جبکہ ملزم کا ٹرائل کیلئے چالان ایس ایچ او صدر واہ نے بذریعہ عمر فاروقSI/ NIU عدالت میں بجھوا رکھا تھا جس پر مقدمہ کا ٹرائل مسٹر باسط علیم ایڈیشنل سیشن جج ۔ٹیکسلا کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ استغاثہ کی شہادتیں مکمل ہونے پر ملزم کے وکیل طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ لاوارث چرس ملزم پر مقامی پولیس کی ناجائز ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر از خود جعلی برآمدگی چرس ڈال کر جھوٹا وقوعہ بنایا اور تمام فرضی کاروائی تھانہ میں بدنیتی سے مکمل کی گئی ۔ جس کو استغاثہ ٹرائل میں ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا اور مبینہ منشیات کا کسی طور پر ملزم سے کوئی تعلق ثابت نہ ھو سکا اور نہ ھی منشیات کی safe Custody ثابت ھو سکی اور اس بابت ریکارڈ میں واضح تضاد موجود ہیں۔جس سے استغاثہ کاکیس مشکوک تصور ہوتا ھے اوراعلیٰ عدالتی نظائر پیش کرتے ھوئے ملزم کی بریت پر ٹھوس دلائل پیش کرتے ھوئے موقف اپنایا کہ محض جرم کی سنگینی کسی بھی بے گناہ کی آزادی کو سلب نہیں کرسکتی۔جس پر گزشتہ تاریخ پیشی پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور امروز طاھرمحمودراجہ ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ھوئے مسٹر باسط علیم ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا نے اپنا محفوظ فیصلہ سناتے ھوئے ملزم تیمور شیراز کو 9(1)3C کے مقدمہ سے باعزت بری کرنے کا حکم صادر کر دیا۔