11

حسن ابدال ۔۔ چھری کے وار سے دوست شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار،

حسن ابدال ۔۔ چھری کے وار سے دوست شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق محمد واجد ولد محمد صادق سکنہ گاڑ تحصیل حسن ابدال نے تھانہ صدر حسن ابدال میںایف آئی آر درج کرائی ہے کہ نادر ولد سلیم کے ساتھ دوستی ہے ،جس کو میں نے ایک ماہ قبل مرغیوں کا پنجرہ دیا تھا اور ابھی واپس لینے کے لیے گیا ہوں تو نادر پنجرہ دینے انکاری ہو گیا ہے اور اس نے میرے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا ہے جبکہ چھری کے وار بھی مجھ پر کیے ہیں جن سے میں زخمی ہو گیا ہوں،جس پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے چھری کے وار سے دوست شہری کو زخمی کرنے والے ملزم نادر ولد سلیم سکنہ بھوئی گاڑ تحصیل حسن ابدال کو گرفتار کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں