ملک بھر میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے سردار انبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ کایوم ولادت بڑی عقیدت واحترام سے منایا گیا‘تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں اس موقع کی مناسبت سے جلوس نکالے گئے، شمع رسالت کے عقیدت مندوں کی ان جلوسوں میں شرکت سے جشن آمد رسول کے موقع پر ملک بھر کے در و دیوار درود و سلام کی صداؤں سے گونج اٹھے۔جشنِ میلادالنبی ﷺ کا اِہتمام کرنا یقیناً مستحسن اور باعثِ اَجر و ثواب عمل ہے اس حوالے سے ہرسال ملک بھر کیطرح چوکپنڈوڑی بازار میں بھی ایک عظیم وشان تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں گردونواح کے قصبوں سے بڑی تعداد میں لوگ جلوسوں کی شکل میں شرکت کرتے ہیں تاہم چوکپنڈوڑی میں اس حوالے سے تقریب کا انعقاد چوک بازار میں عین لب سڑک ہوتا ہے جس سے ٹریفک کی آمدورفت سے تقریب میں خلل اور عقیدت مندوں کا دوکانوں کی چھتوں پر کھڑے ہوکر تقریب کا نظارہ کرنا خطرے سے خالی نہیں کیونکہ جگہ جگہ دوکان کی چھتوں پر بجلی کی تاریں بچھی ہوئی ہیں جو کسی بھی وقت انسانی زندگی کے لئے خطرہ بن سکتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ چوکپنڈوڑی کی تاجر تنظیموں اور مساجد کمیٹیوں اور دیگر انتظامی امور کی نگرانی کرنیوالے حضرات کو اس حوالے سے باہمی گفت وشنید کے ذریعے اس دن کی مناسبت سے کسی ایسی مخصوص اور کشادہ جگہ کا انتخاب کرنا چاہیے جہاں فرزندان توحید سکون قلب کیساتھ اس تقریب کی مناسبت سے حقیقی معنوں میں فیوض وبرکات سمیٹ سکیں۔انہی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع مسجد اراضی خاص کے خطیب قاضی عبدالرحمن فاروقی صاحب نے ایک تجویز پیش کی تھی کہ اراضی خاص اور گردونواح کے جلوسوں کا رخ چوکپنڈوڑی جانے کی بجائے گاؤں کی مرکزی مسجد کیطرف موڑ دیا جائے تاکہ نہ صرف چوکپنڈوڑی میں انتظامی امور کو چلانے والوں کے لیے آسانی پیدا ہو بلکہ عوامی رش میں بھی کمی واقع ہوگی انکی اس تجویز کو مقامی آبادی کیجانب سے ایک مثبت پہلو سے دیکھا گیا اراضی پنڈ سے مرکزی جلوس مسجد عائشہ صدیقہ سے سب سے پہلے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اراضی خاص کے نزدیک قبرستان کیجانب روانہ ہوا جہاں پر شہر خموشاں میں بسنے والوں کو سلام پیش کیا گیا جہاں انکے لیے دعائے مغفرت تمام مسلم امہ اور وطن عزیز کی حفاظت و سربلندی کیلیے دعا کی گئی چھوٹے بچوں نے اس دن کی مناسبت سے مخصوص بینرز اٹھا رکھے تھے اور فضا نعروں سے گونج رہی تھی قبرستان سے جلوس یوسی بشندوٹ کی سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد حنیف کی زیر قیادت جامع مسجد اراضی خاص کیجانب روانہ ہوا مسجد میں پہنچنے پر وہاں روح پرور لمحات دیکھنے کو ملے مسجد میں پہلے سے موجود بچے بوڑھے اور جوان سب سرکار دوعالم پر درود وسلام کے پھول نچھاور کرنے میں مشغول تھے اور قرآن مجید کی تلاوت کا ورد جاری تھا جس سے جسم وروح کو تسکین قلب محسوس ہوا تقریب کی صدارت خطیب جامع مسجد قاضی عبدالرحمن فاروقی کے سپرد تھی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اور پھر ننھے بچوں کیجانب سے نعت کی صورت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد قاضی عبدالرحمن فاروقی نے شان رسول ﷺ پر جامع اور مفصل روشنی ڈالی تقریب کے اختتام پر منتظمین کیجانب سے لنگر تقسیم کیا گیا اور تقریب انعقاد پزیر ہوگئی اس موقعہ ہرسال مرکزی جامع مسجد میں عیدمیلاالنبی کے حوالے سے ہرسال تقریب کے انعقاد کے موقف کا اعادہ کیا گیا۔ قارئین اکرام سے گزارش ہے کہ اس خاص دن کی مناسبت سے تحریر میں سرکار دو عالم کے اسم مبارکہ کا ذکر ہے اس لیے اخبار کے مطالعے کے بعد اسکی حفاظت کی ذمہ داری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.