کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) یوسی بھلاکھر کے علاقے ڈھوک مرزایاں کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان روڈ ایکسیڈنٹ پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے میں راجہ اشفاق سہی راجگان کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔