گوجرخان(پنڈی پوسٹ نیوز)گوجرخان ریلوے اسٹیشن سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر جعفر ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئی،حادثہ سرور شہید کالج کے قریب پل کی قریب پیش آیا،راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ریلوے ٹریک پر ریل گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہو گئی،ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے،
مسافروں کو کوئی گزند نہیں پہنچی،ٹرین حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کو اپنے اپنے مقامات پر روک دیا گیا، ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی،ریلوے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ریلوے ٹریک جلد بحال ہو جائے گا،جعفر ایکسپریس کی پٹڑی سے اترنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے