کلر سیداں میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنرشبانہ نزیر اورڈیپٹی کمشزگزارا فارسٹ ڈویثرن ارم مینر کلر سیداں نے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے خود بھی پودا لگایا۔ ۔ اس موقع پر یو سی غزن آباد کے صدر یوسی غزن آباد چوہدری ماسٹر عبدالمجید اور سابق نائب ناظم مدا ح حسین شاہ بھی موجود تھے، جنہوں نے شجرکاری مہم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عوام سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔اس موقع پر پھلدار پودے لگائے گئے اور علاقے کی خوبصورتی و ماحولیاتی بہتری کے عزم کا اظہار کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، خوشحالی اور سرسبز پاکستان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی