187

کلرسیداں

کلر سیداں شہر، ضلع راولپنڈی میں واقع ہے اور تحصیل کلر سیداں کا صدر مقام ہے۔ کلر سیداں راولپنڈی سے 40 کلو میٹر، اسلام آباد سے 50 کلومیٹر، ڈڈیال سے 50 کلومیٹر، گوجرخان سے 24 کلومیٹر اور لاہور سے 254 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ تحصیل کلرسیداں کی آبادی غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2019ء میں کل 240000 نفوس پر مشتمل ہے مجموعی اعدادوشمار کے مطابق 60 فیصد نوجوان کل آبادی کا 160000 ہیں اسی اعدادوشمار کے حوالے سے پچپن فیصد خواتین کی تعداد تقریبا 88 ہزار بنتی ہیں۔ کلر سیداں کا وجود تقریباً 1200 سال پرانا ہے۔ یہ قصبہ سکھوں کے دور حکومت میں نمایاں ہوا۔یہاں پرتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال،ریسکیو 1122،نادرا،زراعت،واپڈا،ویٹرنری ہسپتال ودیگر سرکاری اداروں کے دفاتر بھی قائم ہیں یہاں پر نجی بنکوں کے علاوہ پرائیویٹ بنکوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں