163

چکسواری بازارمیں جلد بینک آف آزادجموں کشمیرکی شاخ قائم کی جائے گی ‘نبیلہ ایوب

چکسوار ی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) وویمن کمیشن آزادکشمیرکی چےئرپرسن محترمہ نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ اورمرکزی انجمن تاجراں

میرپورکے صدرچودھری محمدنعیم نے کہا کہ بینک آف آزادجموں کشمیرریاستی بینک ہے ۔ بینک آف آزادجموں کشمیرکشمیری عوام کابینک ہے ۔ بینک آف آزادجموں کشمیرکشمیری قوم کاقیمتی اثاثہ ہے ۔ بینک آف آزادجموں کشمیرحکومتی سرپرستی میں چل رہاہے ۔ بینک آف آزادجموں کشمیرمیں سرمایہ محفوظ ہے ۔ بینک آف آزادجموں کشمیرکوکامیاب ادارہ بنانے کے لیے ہم سب کومل کرکرداراداکرناہوگا۔شیڈول بینک نہ ہونے کے باوجود بینک آف آزادجموں کشمیرتیزی سے ترقی کی منازل طہ کررہاہے ۔آزادکشمیرکی تعمیروترقی میں بینک آف آزادجموں کشمیرکانمایاں کردارہے ۔ بینک آف آزادجموں کشمیرواحدبینک ہے جویہاں کاپیسہ یہاں خرچ کررہاہے ۔ بینک آف آزادجموں کشمیرچکسواری برانچ کی منیجرمحترمہ قمرالنساء اورسٹاف کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔چکسواری کے عوام پراللہ تعالیٰ کاخصوصی فضل وکرم ہے ۔چکسواری کے عوام بینک آف آزادجموں کشمیرمیں اپناپیسہ جمع کرائیں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے بینک آف آزادجموں کشمیرچکسواری برانچ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بینک آف آزادجموں کشمیرکے زونل چیف چودھری محمداکرم اور بینک آف آزادجموں کشمیرچکسواری برانچ کی منیجرمحترمہ قمرالنساء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک آف آزادجموں کشمیرآزادخطہ کی تعمیروترقی کے لیے اپنابھرپورکرداراداکررہاہے ۔ بینک آف آزادجموں کشمیرمیں مقامی افرادکوملازمتیں دی گئی ۔بینک آف آزادجموں کشمیرنے عوام کی فلاح بہبودکے لیے متعددسکیمیں شروع کی ۔عوام کوآسان اقساط پرقرضے دئیے جاتے ہیں ۔ بینک آف آزادجموں کشمیرترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے ۔اگرعوام نے تعاون کیاتوجلد بینک آف آزادجموں کشمیرکوشیڈول بینک کادرجہ مل جائے گا۔چکسواری بازارمیں جلد بینک آف آزادجموں کشمیرکی شاخ قائم کی جائے گی ۔بینک آف آزادجموں کشمیرواحدبینک ہے جس کی آزادکشمیرمیں پہلی وویمن برانچ کھولی ۔جلدمیرپورمیں وویمن برانچ قائم کی جائے گی ۔تقریب سے میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈمنسٹریٹرحاجی چودھری خالدحسین ،مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے صدرچودھری منیرحسین سیٹھی ،مرکزی انجمن تاجراں میرپورکے نائب صدرگلفرازنذیر،چکسواری پریس کلب کے سابق صدرمرزامحمدنذیر،آزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپورکی نائب صدرمحترمہ یاسمین خواجہ اوردیگرنے خطاب کیا۔انھوں نے تقریب کے انعقادپربینک آف آزادجموں کشمیرچکسواری برانچ کی منیجرمحترمہ قمرالنساء ، سکینڈمنیجرمحمدریاض اورسٹاف کومبارکبادپیش کی۔نظامت کے فرائض آزادجموں کشمیرچکسواری برانچ کے سکینڈمنیجرمحمدریاض نے سرانجام دئیے ۔تلاوت کلام کی سعادت نوجوان صحافی چودھری واجدعلی نے حاصل کی ۔تقریب میں چودھری علی اصغرمیڈیاکوارڈینٹروزیراعظم آزادکشمیرالحاج چودھری محمدیونس خواجہ کرامت حسین ،مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے سینئرنائب صدرراجہ عبدالعزیزخان ، جنرل سیکرٹری حاجی اورنگزیب ،قاضی محمدرفیق ،قاضی عبدالقدیر،چودھری شوکت پاشا،چودھری اسلم شہزاد،محترمہ انیلہ بتول ،سی یوجے ضلع میرپورکے جنرل سیکرٹری عمران بلال ،غلام فریدراجہ سینئر نائب صدرآزادپریس کلب چکسواری اوردیگرنے شرکت کی۔قبل ازیں وویمن کمیشن آزادکشمیرکی چےئرپرسن محترمہ نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ اورمرکزی انجمن تاجراں میرپورکے صدرچودھری محمدنعیم کاچکسواری برانچ آمدپرپرتپاک استقبال کیاگیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں