134

کلرسیداں میں خاتون اورمندرہ میں نوجواں لڑکا قتل

تھانہ کلرسیداں کے علاقہ چوآخالصہ محلہ اکبری عید کےتیسرے روز فائرنگ کے واقعہ میں ماں قتل جبکہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی ہے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے پنڈی پوسٹ کے زرائع کے مطابق شعیب الطاف نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی ساس کو قتل اور بیوی کو شدید زخمی کردیا

۔چوآخالصہ قتل : ملزم شعیب الطاف پر الزام ہے کہ انھوں نے مبینہ طور پر اپنی ساس اور اپنی بیوی پر کلاشنکوف کے فائر کیے جس کے نتیجے میں ساس کو گلے پر فائر لگا جو موقع پر جاں بحق ہو گی جبکہ اس کی بیوی کو پیٹ اور ٹانگ پر فائر لگنے سے شد ید زخمی ہو گی جس کو ریسکیو 1122 کے عملے نے ٹی ایچ کیو کلر سیداں پہنچایا جہاں پر طبعی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ملزم قتل کرنے کے بعد موقع وادات سے فرار پولیس موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر مزید تفتیش جاری جبکہ قتل ہونے والی (س) کے خاوند آصف رزاق کی مدعیت میں تھانہ کلر سیداں میں درخواست جمع کرادی گئی

جبکہ تھانہ مندرہ گاوں ہرنال میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں دن دہہاڑے خوبرو نوجوان کو قتل کر دیا گیا مقتول عدیل ولد محمد عجائب کو اپنے آبائی قبرستان کے پاس طاق میں بیٹھے ناھید ولد گلزار سفیر ولد جہانگیر نے کلہاڑیوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا جو بعد میں زخموں کی تاب نا لا تے جان بحق ہوگیا مقتول کا چچاعبدولطیف موقع پر پہنچے پر قاتل بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔۔ ع

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں