145

بوسٹن کریم ڈونٹس

درکار اجزاء:میدہ: ایک کلوگرام‘انڈے: چار عدد‘مکھن: 200 گرام‘پاو ڈر کا دودھ: 100 گرام‘نمک: دو چمچ‘خمیر: دوچمچ‘کاسٹر شوگر: 100 گرام ونیلا کریم کے لیے‘دودھ: 1 کپ‘کسٹرڈ پاؤڈر: دوچمچ‘کریم: دو چمچ‘ونیلا ایسنس: چند قطرے‘چاکلیٹ سوس کے لیے‘آئسنگ شوگر: ایک کپ‘کوکو پاؤڈر: دو چمچ‘مکھن: ایک چمچ ترکیب:تمام اجزاء کو مکس کرلیں اور پھر گوندھے ہوئے آٹے کے پیڑے بنا لیں۔ اس کے بعد انہیں پھولنے (Rise) ہونیکیلئے رکھ دیں۔ آدھے سے ایک گھنٹے بعد کڑاہی میں ڈونٹس کو ڈیپ فرائی کرلیں، پھر درمیان میں سے کاٹ کر اندر ونیلا کریم بھر دیں۔ اوپر سے چاکلیٹ سوس لگا کر گھروالوں بالخصوص بچوں کو پیش کریں۔ (نائلہ اختر‘کلرسیداں)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں