240

پاکپتن کی رہائشی خاتون صحافی کا سوہاوہ میں اہندوہناک قتل

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سوہاوہ میں ایک ماہ قبل قتل ہونے والی خاتون کی شناخت کر لی گئی ۔قتل ہونیوالی خاتون کو امانتاً سپردخاک کر دیا گیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل سوہاوہ کے ملحقہ جنگل سے ملنے والی نعش جس کو امانتاً دفنا دیا گیا تھا کی شناخت کر لی گئی ۔نوشین رانا کو تیز دھار آلہ سے قتل کرکے چہرے پر تیزاب پھینک کر قتل کیا گیا تھا جس کی لاش لہڑی کے ملحقہ جنگل سے ملی تھی ۔

پولیس تھانہ سوہاوہ نے اندھے قتل کی تفتیش کے پہلے مرحلے میں خاتون کو ڈی این اے رپورٹ کے بعد شناخت کر لیا جس کے لواحقین سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ احسن شہزاد کا کہنا ہے کہ شناخت کے بعد تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اس سلسلہ میں سائنسی طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔قتل کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس مصروف کار ہے۔

ادھر صحافتی تنظیموں نے خاتون صحافی کا بیدردی سے قتل کو انتہائی سفاکانہ عمل قرار دیتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے صحافیوں کا کہنا ہے کہ چہرے پر تیزاب پھینک کر قتل کر دینا اور پھر جنگل میں پھینک دینا یہ غیر انسانی فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں