پاکستان بمقابلہ آسڑیلیا کرکٹ سیریز ، راولپنڈی اسٹیڈیم پولیس کے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان بمقابلہ آسڑیلیا کرکٹ سیریز 2026, راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ون ڈے میچ ،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 4500 سے زائد افسران سیکورٹی و ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سی پی او ,سینئر افسران فیلڈ میں فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سی پی او ۔مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے،تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہے ہیں، شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں،سی پی او.پاک آسٹریلیا کرکٹ میچ کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی