252

پانی کے چھینٹے پھینکنے پر مسافر گاڑی کا مالک قتل

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)فتح جنگ راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر قتل۔ہائی ایس نمبر C-3682 جو کہ کوہاٹ سے راولپنڈی جارہی رہی تھی جس کو ڈرائیور اکرام اللہ ولد اکبر دین سکنہ ہنگو چلا رہا تھاجب ہائی ایس 1122آفس کوہاٹ روڈ فتح جنگ پہنچی تو پیچھے سے ایک ہنڈا 125موٹر سائیکل آیا جس پر تین نوجوان لڑکے سوار تھے انہوں نے موٹر سائیکل ہائی ایس کے سامنے لاکر ہائی ایس کو روک لیا اور بحث تکرار کی کہ تم نے ہمارے اوپر بارش کے پانی کے چھینٹے پھینکے ہیں اسی اثنا میں فہیم اللہ ولد اکبردین بعمر 21/22سال جو کہ ہائی ایس کے کنڈیکٹر اور ڈرائیور کا حقیقی بھائی تھا وہ اتر کر آیا۔جس کو موٹر سائیکل پر سوار نیلے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس نوجوان نے اپنا پسٹل 30 بور نکال کر سیدھا فائر مارا جو فہیم اللہ کو سر پر لگا اور وہ زخمی ہوکر نیچے زمین پر گر پڑا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں