231

عید کا تیسرا دن / سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کرلیا

عید کا تیسرا دن / سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کرلیا

مری میں 5000 گاڑیوں کی پارکنگ گنجائش ہے ، مجموعی طور پر اب تک 7 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں ،

مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔عید الفطر کے دوران ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ مزید 03 ڈی ایس پی/سرکل انچارجز بھی تعینات کر دیۓ گۓ

سی ٹی او تیمور خان اور ایس ٹی او منیر احمد ہاشمی مری میں ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں

سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر داخلی راستوں و چیکنگ پوائنٹس پر ڈرائیونگ لائسنس چیک کیے جا رہے ہیں

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے
دو طرفہ اور تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے،

پارکنگ کی کمی کے باعث گاڑیوں کو سنگل سائیڈ پر پارک کروایا جارہا ہے۔
مری کی تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے
محفوظ سفر کیلئے مری میں آنے والے سیاحوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہین

جی پی او چوک میں پیدل چلنے والے لوگوں کے رش کے باعث ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ ہے سیاح اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کےلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ سی ٹی او
سیاح پارکنگ صرف ٹریفک پولیس کی مختص جگہوں پر ھی کریں
سیاح ڈبل لائن بنانے و غلط پارکنگ سے گریز کریں
نو پارکنگ کے خاتمے کے لیے آفیسر مسلسل پٹرولنگ کر رہے ہیں

ریڈیو سٹیشن ایف ایم 88.6 اور آفیشل سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے مری کی ٹریفک صورتحال کے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

سیاح مدد اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن0519269200 پر رابطہ کر سکتے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں