راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے،کھلی کچہری میں سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت،سی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کئے،سی پی او نے متعلقہ افسران کو دیے گئے ٹائم فریم میں کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دیں، سروس ڈیلیوری، میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،سی پی او نے تھانہ کینٹ کا وزٹ بھی کیا، سی پی او نے فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ، بلڈنگ تھانہ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں،