راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہترین اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس ڈی سی کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹریفک مینجمنٹ، اوورچارجنگ کی روک تھام، اضافی ٹرانسپورٹ سہولیات اور مسافروں کی سہولت کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا