راولپنڈی میں پولیو مہم تیزی سے جاری

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت رات گئے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو مہم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر)، سی ای او ہیلتھ، ڈی ایچ او اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں اہم نکات:
پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ، سو فیصد کوریج یقینی بنانے کی ہدایت، ہائی رسک علاقوں پر خصوصی فوکس،روزانہ کی بنیاد پر سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے،آئیں مل کر اپنے بچوں کو ہمیشہ کے لیے محفوظ بنائیں۔