راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ اور ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی مشترکہ صدارت میں راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی، جہاں جاری منصوبوں کی رفتار، معیار اور بروقت تکمیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔عوامی سہولیات کے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور،معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت،بین الادارہ جاتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ،اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ عوامی فلاح اولین ترجیح ہے اور تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ تمام افسران فیلڈ میں متحرک رہیں اور منصوبوں کی خود نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ راولپنڈی کی ترقی کا عمل مزید تیز کیا جا سکے۔