راجہ پرویز اشرف پوٹھوار کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں شاہد ظفر

{jcomments on}راجہ پرویز اشرف پوٹھوار کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں ان کی کرپشن سے پوری دنیا میں پوٹھوار کی بدنامی ہوئی میری مسلم لیگ ن میں شمولیت غیر مشروط ہے

میرا مسلم لیگ سے صرف یہ مطالبہ ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد لیٹروں کا کڑا احتساب کیا جائے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے سابق رہنما راجہ شاہد ظفر نے مانکیالہ کے قریب سردار مارکیٹ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میر ی چھیالیس تک پیپلزپارٹی سے وابستگی رہی لیکن اب پیپلزپارٹی نہ ذوالفقار علی بھٹوکی رہی اور نہ ہی بے نظیر بھٹو کی رہی بلکہ یہ لیٹروں کی جماعت بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے 1997ء میں سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا آج پندرہ سال بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد سیاسی میدان اورحلقہ میں دوبارہ آیا ہوں اور اب رہتی زندگی تک اسی میں ہی رہونگا میرا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ ساتھیوں سے ایک ماہ کی مسلسل مشاورت سے ہوا ہے اور میرے اسی فیصد دوستوں نے ن لیگ میں شمولیت کی تائید کی انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی جماعت سے وفاداری نبھاتا رہا لیکن شیخ رشیدمفادات کی خاطر پارٹیاں تبدیل کرتا رہا جس کی حالت پوری قوم کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ دھمیال کے راجے پٹواریوں اور پولیس سے منتھلی لینے والے ہیں وہ قوم کی کیا خدمت کرینگے اس قبل جب وہ حلقہ میں پہلی بار آئے تو مسلم لیگ ن یونین کونسل لوہدرہ کے رہنما نوید بھٹی اور ان کے سینکڑوں ساتھیوں نے کا پرجوش استقبال کیا اور انہوں نے صدیق شہید چوک میں مسلم لیگ ن کے الیکشن آفس کا بھی افتتاح کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں