255

راجہ محمد انور

راجہ انور راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں کے گاؤں درکالی شیرشاہی 1948ء میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم ہائی سکول کلرسیداں سے حاصل کی بعدازاں گولڈن کالج راولپنڈی میں داخلہ لیا ایک طالبعلم لیڈر کی حیثیت سے اپنا نام پیدا کیا 1966 سے 1968ء تک کالج سٹوڈنٹ یونین کے سیکرٹری اور صدررہے 7 نومبر1968ء جنرل ایوب خان کیخلاف طلباء کا پہلا جلوس انہی کی قیادت میں گورڈن کالج راولپنڈی سے برآمد ہوا۔ اسی تحریک کے نتیجے میں ایوب خان کو مستعفی ہونا پڑاراجہ انور اس دوران قید بھی ہوئے 1970ء میں فوجی حکمران جنرل یحییٰ خان نے انہیں مارشل لاء پر تنقید کے جرم میں ایک سال قید با مشقت کی سزا سنائی جوبہاولپور جیل میں کاٹی اُنکی پہلی کتاب ”بڑی جیل سے چھوٹی جیل تک“ اسی دور کی داستان ہے 1972ء میں پنجاب یونیورسٹی سے فلسفے میں ماسٹرز کی ڈگری اعزاز کیساتھ حاصل کی۔اُنکی مشہور کتاب ”جھوٹے روپ کے درشن“ پنجاب یونیورسٹی کے مہکتے دبستان میں محبت کی آنچ پر پگھلتے جذبات کی حقیقی روداد ہے 1973-77وہ مشیر برائے طلباء رہے۔

گلدستہ پنڈی پوسٹ 13 اگست 2023

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں