بس ہوسٹس سے زیادتی کرنے والا شخص اپنے ساتھی سمیت گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پیرودھائی پولیس کی کارروائی، بس ہوسٹس خاتون سے زیادتی کرنے والا شخص اپنے ساتھی سمیت گرفتار،زیر حراست شخص نے ہوٹل منیجر کے ساتھ ملکر ہوٹل میں کمرہ لیکر دیا ،مدعیہ مقدمہ،زیر حراست شخص نے ہوٹل کے کمرہ میں داخل ہو کر مجھے بے ہوش کر کے مجھ سے زیادتی کی،مدعیہ مقدمہ،پیرودھائی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے زیادتی کرنے والے شخص اور ہوٹل مینیجر کو گرفتار کر لیا،متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی، ایس پی راول سعد ارشد