(پنڈی پوسٹ نیوز)ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کی تین سگی بہنیں ماہ نور علی، سحرش علی اور مہوش علی اسکواش کے مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرکے تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔ ’’علی سسٹرز‘‘ کے نام سے مشہور تینوں بہنوں کی ایک ساتھ ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں شرکت ایشیا کی تاریخ میں پہلی بار ہوگی۔
تینوں بہنیں ایک ساتھ پریکٹس کرتی ہیں اور بین الاقوامی مقابلوں میں متعدد گولڈ اور سلور میڈلز جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ ایشین گیمز میں ان کی شرکت سے انہیں عالمی سطح کا قیمتی تجربہ حاصل ہوگا، جبکہ یہ کامیابی پاکستان میں اسکواش کے روشن مستقبل کے لیے بھی ایک اہم قدم ثابت ہوسکتی ہے۔