128

یکجہتی فلسطین کانفرنس کا آنکھوں دیکھا حال

کلر سیداں روڈ ڈھوک میجر سٹاپ پرواقع دی لینڈ میرج ھال میں 13مئی 2024بروز سوموار یکجہتی فلسطین کانفرنس کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد ہوا ۔ یہ پروگرام جامعہ مسجد ابوبکر صدیق ڈاوری پنجگراں جو کہ رحمتہ اللعا لمین فاونڈ یشن کے زیر اہتمام ایک مسجد ہے جس کے چیئر مین محترم پروفیسر ڈاکٹر ابو بکرصدیق ہیں ۔ اس مسجد میں بندہ عاجز راقم الحروف خدمت کی ذمہ داری سر انجام دیتا ہے

کی انتظامیہ اور جماعت اسلامی کے حلقہ ساگری و لوہدرہ پی پی9 کے زیر اہتمام منعقد ہوا ۔ کا نفرنس کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پا ک سے کیا گیا اور تلاوت کا شرف،مدرسہ تعلیم السلام کے مدرس محترم جناب حافظ عبدالرحمن مدنی نے اپنی پیاری آواز میں کیا۔ بعداز تلاوت ہدیہ تبریک نعت ننھی بچی محترمہ فاطمہ الزہرا بنت قاری محمد شہزاد نے اپنی پیاری آواز اور معصوم آواز میں پیش کیا۔

یہ کانفرنس مظلوم فلسطینی بچوں‘ عورتوں‘بچوں‘بزرگوں اور مجاہدین حماس کی جرات کو سلام پیش کرنے کے لئے اور ان کے ساتھ اظہار یکجیتی کے لیے منعقد کی گئی تھی ۔ اس کانفرنس میں اہل علاقہ ا ور شرکاء کا جذبہ قابل دید تھا ۔ پروگرام کے مقررین جب اپنا اپنا اظہار خیال بیان کر رہے تھے تو کئی لوگوں کو فلسطین کی حالت زار پر آنکھوں سے آنسو نکلتے اور ان کے لیئے دعائیں کرتے دیکھا گیا ۔

بقول محترم جناب پروفیسر مقبول احمدصاحب جو کے رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کی مسجد میں امام وخطیب ہیں اس پروگرام پرتبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ قاری صاحب اس پروگرام میں عجیب روحانیت پائی گئی اور اس بات پر بندہ عاجز اپنے پرودگار عالمین کے بارگاہ میں سر بسجود ہے کہ بیشک تما م تعریفوں کے لائق صرف اور صرف خدا لم یزل کی ذات برکات ہے۔ دوران کانفرنس علاقے کی معزز اور محترم شحصیات کو سٹیج سے وقتاً فوقتاً خو ش آمدید کیا جا رہا تھا ننھی فاطمہ کے بعد محترم راجہ جواد صاحب جوکہ جماعت اسلامی اور ضلع راولپنڈی کے نائب امیر ہیں نے ہدیہ تبریک اپنے مخصوص انداز میں پیش کیا

اور انھوں نے شرکا ئے کانفرنس کے جذبات کو براانگیختہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آج ہمارے فلسطین کے مسلمان ہماری طرف منتظر نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں اور وہ آج پھر کسی صلاح الدین ایوبی کی راہ تک رہے ہیں ۔ اے مسلمانو تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اس راہ میں جہاد کیوں نہیں کرتے مسلمان بار بار فریاد کررہے ہیں کہ اے پرودگار ہمیں اس بستی سے نکال لے اس میں رہنے والے ظالم ہیں ۔ان کے خطاب کے بعد سٹیج سے یہ اعلان ہوا کہ ہم محترم جناب چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ چودھری عبدالخطیب صا حب اور ان کی ٹیم میں محترم شہزاد ر ضا کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں

۔ ویسے تو بندہ عاجز راقم الحروف کا چوہدری عبدالخطیب اور شہزاد رضا بھائی کے ساتھ چند ماہ سے زیادہ کا تعلق نہیں ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب راقم الحروف جہلم سے اس علاقے کی مسجد میں آیا تو کچھ زیادہ واقفیت نہ تھی لیکن پنڈی پوسٹ کا غائبانہ تعارف تھا کیونکہ بندہ عاجز کو لکھنے کا بھی تھوڑا بہت جنون ہے۔ جب اپنا مضمون لے کر چوہدری صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا تو عبدالخطیب صاحب نے بڑی محبت اور اپنایت سے خوش آمدید کہا

اور بھر پور حوصلہ افزائی فرمائی۔ اور مضمون بھی چھپ گیا ۔اللہ پاک ان کو اور ان کی ٹیم بالخصوص شہزاد رضا بھائی کو دنیا اور آخرت میں کامیا بیاں عطا کرے چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ سے ملاقات بھی قارئین کے گوش گزار کروں گا ۔ ان کے بعد محترم جناب سید عارف شیرازی جو کہ جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر ہیں اور دوسرے جناب اقبال خان جوکہ جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے امیر ہیں راجہ جواد کے بعد اس کانفرنس سے پہلے مہمان خصوصی عارف شیرازی صاحب کو دعوت خطاب دی گئی محترم امیر نے قرآن مجید کی آیت اور حدیث سے اپنی گفتگو کا آغاز فرمایا اور مسلہ فلسطین کو قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے

فرمایا کہ اللہ پاک اپنے پیارے حبیب کو ڈائریکٹ آسمانوں کی سیر اور اپنی ملاقات کے لئے بلا سکتا تھا لیکن کیوں آپ ؐ کو فلسطین مسجد اقصی لے جایا گیا اور وہا ں سے آسمانوں کی سیر کرائی گئی تاکہ مسلمانو کو اس محترم اور عظیم الشان جگہ کی اہمیت کا انداز ہو۔ پھر امیر محترم نے فرمایا کہ کچھ ڈالروں کے پجاری ہیں جو کہ فلسطین کا حل دو ریاستی بتاتے ہیں۔ محترم محمد عارف شیرازی نے فرمایا کہ ہمیں وہ والا فلسطین چاہیے جو کہ حضرت عمر بن فاروق خلیفہ دوم نے رومیوں سے حا صل کیا تھا ہمیں صرف ایک ریاستی حل چاہیے اور وہ ہے ریاست فلسطین۔ آپ نے اپنے انتہائی مدلل انداز میں فلسطین کے حو الے سے امت مسلمہ کو اپنی زمہ داریوں سے آگاہ کیا ان کیخطاب کے بعدکانفرنس کا وہ خو بصورت لمحہ آیا کہ جب چند بچوں نے عمرہ اورحج کے لیے جمع کیا اپنا چندہ الخدمت فاؤنڈیشن کے حوالے کیا

۔ اس موقع پر تمام شرکاء کی آنکھوں میں آنسو اور لب پر ان معصوم بچوں کے لیے دعائیں تھیں ۔ بعد ازاں علاقے میں الخدمت کے حوالے سے روداد پیش کرنے کے لیے چوہدری عابد ایڈوکیٹ امیر زون پی پی 9کو دعوت دی گئی آپ نے مختصر طور پر علاقے میں الخدمت کی طرف سے کی جانے والی سرگرمیوں پر ایک رپورٹ پیش کی ۔ الخدمت پی پی 9 کے صدر چوہدری شاہنواز نے بتایا کہ عوام نے ابتک غزہ فنڈ میں 93لاکھ روپے جمع کرائے بچوں کی ڈونیشن کے بعد ایک صاحب نے ایک لاکھ ستر ہزار اور دوسرے نے 60ہزار روپے مجاہدین حماس کے لیے فنڈز میں جمع کروائے ۔ آخر میں مہمان خصوصی جناب اقبال خان صاحب، امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب نے کہا کہ اس پروگرام میں شرکت کر کے مجھے عجیب سی عافیت محسوس ہوئی ہے

انھوں نے کہا کہ ان معصوم بچوں کا یہ جذبہ قربانی ہمارے لیے اور بالخصوص پورے پاکستان کے مسلمانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے ۔ انھوں نے کہا کی جب تک ایسے بچے ان کی تربیت کرنے والے ان کے ماں باپ موجود ہیں تو ہمیں اپنی امت کے مستقبل کے لیے کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔ اور پھر انھوں نے فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اپنی بات پر زور دیا کہ مسلہ فلسطین کا حل صرف اور صرف جہاد میں ہے۔
اخر میں اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ جو کانفرنس کے شرکاء ہیں اور منتظمین ہیں اللہ رب العزت سب کی دنیا و اخرت بہتر فرمائے اور ان کی یہ تمام نیکیاں اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں