کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابق بلدیہ ممبر مرحوم خلیق احمد راجہ کی یاد میں ہفتہ کے روز انکی قبر مہرہ سنگال دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چوہدری محمد طارق سب زونل ہیڈ تکافل نارتھ ریجن اسٹیٹ لائف انشورنس۔مسلم لیگ ن کے شیخ توقیر احمد۔پی ٹی آئی رہنما راجہ عاصم ریاض، راجہ ناصر ۔پرویز اقبال وکی۔محمد اشتیاق۔اسرار احمد کیانی۔امتیاز بٹ راجہ افتخار آف بھکڑال۔۔سنئیر صحافی راجہ محمد سعید۔انوار الحق۔یاسر ملک۔جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری طارق نے مرحوم خلیق احمد راجہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجہ خلیق عوام دوست لیڈر تھا جن کی خدمات آج بھی عوام کو یاد ہیں انہوں نے کہا کہ خلیق احمد راجہ نیک سیرت انسان تھا ان سے نہ ملیں تو دن ادھورا رہتا تھا اس موقع پر محمد اشتیاق نے مرحوم کی بخشش کے لیے دعا کی اور قبر پر پھول چڑھائے۔