86

ہم سے ٹکراؤ گئے تو بچ نہ پاؤ گے/راجہ طاہر محمود

پاکستان اور بھارت ایسے ہمسائے ہیں جن میں کھبی بھی حالات ایسے نہیں بن سکے جو دو ہمسایوں کے درمیان ہوتے ہیں اس کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے جس پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور جس وقت اس نے قبضہ کیا تھا اس وقت بھارت پاکستان سے زیادہ کمزور تھا اس لئے وہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں لے گیا اور وہاں یہ وعدہ کیا کہ وہ کشمیر کے اس مسئلے کو عوامی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں مدد دے گا مگر پھر وقت کے ساتھ ساتھ وہ اپنے اس وعدے سے منحرف ہوتا گیا اور آج بلکل انکاری ہو رہا ہے ۔جبکہ پاکستان کا کشمیر سے رشہ بہت ہی اہم ہے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا جاتا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان دیگر مسائل کی نسبت اس مسئلے کو زیادہ اہمیت دیتا ہے اس مسئلے پر دونوں ملکوں کے درمیان کئی جنگیں بھی ہو چکی ہیں چونکہ دونوں ممالک ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہیں اس لئے نا صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے سر پر ہر وقت ایٹمی جنگ کا خطرہ رہتا ہے خطے میں جنگ میں پہل ہمیشہ بھارت کی طرف سے ہی ہوتی ہے وہاں کے سیاست دان اپنی عوام کو اینٹی پاکستان کی خوش مزہ گولیاں دے دے کر اپنی سیاست چمکانے میں مصروف نظر آتے ہیں حال ہی میں دونوں ملکوں کے درمیان چلنے والی کشمکش جنگ کے دھانے پر ہے جہاں بھارت نے پہل کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کا سب سے بڑا ازلی دشمن ہے اسے کہیں بھی پاکستان کا امن اور اس کی ترقی برداشت نہیں اس پہل کا عالمی دنیا کو نوٹس لینا چاہیے تھا مگر؟؟؟؟ افسوس کے ساتھ کے عالمی دنیا بھی اس بھارتی رویہ پر اس کے ساتھ ہے یعنی تمام دنیا کی منافقتیں ایک طرف اور ایک مسلم ملک ایک طرف بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا اور ازاد کشمیر کے پونچھ سیکٹرمیں بھارتی فورسزکی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی نے بھارتی توپوں کو خاموش کر دیابھارتی فوج نے ناترلچھیال گاوں اورمحلقہ علاقوں کوفائرنگ کانشانہ بنایادو روز قبل بھارتی فوج کی جانب سے لائن اف کنٹرول پر واقع اہم شہر عباس پور پربھارت کی جانب سے شدید فائرنگ اور گولہ باری بھی کی گئی تھی۔ جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضاپھیل گئی تھی جبکہ پاک فوج نے فوری طور پر حرکت میں آ کر دشمن کی توپوں کو خاموش کر دیا پاکستان کیخلاف بلاجواز بارڈر پر محاذ جنگ کھولنے والے بھارت کو پاکستان نے دھول چٹا دی اور اب وہ اپنے زخم چاٹ رہا ہے بھارتی میڈیا نے اس بات کا تو واویلا مچائے رکھا کہ انہوں نے پاکستان کے دو فوجیوں کو شہید کر دیا ہے لیکن وہ اپنی عوام کو پاکستان کی جوابی کارروائی نہیں بتا سکااور بتا بھی کیسے سکتا ہے جہاں اسے لین کے دینے پڑے ہیں وہیں پر اسے بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے ۔ پاک فوج کے مطابق پاکستان نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 بھارتی چیک پوسٹوں کو تہس نہس کر دیا پاک فوج کی دبنگ جوابی کارروائی میں بھارت کے 6 فوجی جہنم واصل ہو گئے دوسری جانب پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوی کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی پر کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوئی،بھارتی دعوی بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ نے سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی گئی بلکہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیاآئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا بلااشتعال فائرنگ کوسرجیکل اسٹرائیک قراردینا سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے بھارت کی جانب سے مشتبہ حملہ آوروں کے لانچ پیڈ کا ذکر بھی جھوٹ پر مبنی ہے بھارت نے میڈیا ہائپ کیلئے کراس بارڈر فائرنگ کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیاجب کہ بھارت کے ڈی جی ایم او نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کی تھی اب یہ بات بھارت کو کون سمجھائے کہ کراس بارڈر فائرنگ کو وہ سرجیکل سٹرائیک کا نام دے کر اپنی عوام کو تو ماموں بنا سکتا ہے عالمی دنیا کو نہیں ساتھ ساتھ بھارتی افواج میں وہ دم خم بھی نہیں ہیں کہ وہ پاکستان میں ایسی کاروائیاں کر سکے اس کی واضح مثالیں ہم آئے روز سوشل میڈیا پر دیکھتے رہتے ہیں جہاں تک بات ہے پاکستان کے ساتھ جنگ کی تو اس بات کا ادراک تمام بھارتیوں کو خوب ہے کہ مسلمان قوم جب جنگ کرنے پر آتی ہے تو للکار نہیں بلکہ یلغار کرتی ہے ایسی یلغار جیسی جنگ ستمبر میں نظر آئی تھی ایسی یلغار جیسی جنگ کارگل میں نظر آئی تھی پاکستان بلاشبہ ایسی جنگ کے خلاف ہے جس سے خطے میں امن و امان کو نقصان پہنچے لیکن اگر بھارت اپنے آپ کو خطے کا کھڑپینچ سمجھتا ہے تو ایک بار پھر ٹکرلگا کر دیکھ اسے پاکستانی دن میں تارے دیکھا دیں گے لیکن میرا ذاتی خیال ہے کہ وہ ایسا کرئے گا نہیں کیونکہ وہ جانتا ہے کہ مسلمان کٹ تو سکتاہے مٹ نہیں سکتا اسی لئے بزدل مودی نے پہلے جنگ کی نعرہ لگایا مگر جب دیکھا کہ جنگ تو وہ کسی صورت نہیں جیت سکتا تو فوری طور پر دوسے آپشن پر غور کرنا شروع کر دیا اور یہ بات عالمی دنیا بھی جانتی ہے کہ پاکستان کے حالات کیسے بھی ہوں یہ قوم کسی صورت میں ملک و ملت کی عزت و ناموس پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور اس ملک میں ایسے بھی لوگ ہے جو جہاد فی سبیل اللہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے بلامعاوضہ اپنی مسلح افواج کی بشت پر ہونگے ایسی صورت میں بھارتی پاکستان کو توڑنے کے خواب ہی دیکھتا رہے گا اور خود اس کے کتنے ٹکڑے ہونگے کوئی نہیں جانتا ۔راجہ طاہر محمود
03005242865{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں