73

گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گوجرخان

گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گوجرخان 1912 ء میں بطور پرائمری سکول گوجرخان کی سر زمین پرطلوع ہواجب علاقے میں مختلف مذاہب کے لوگ مقیم تھے‘

ایسے دورمیں اسلامیہ سکول ایک درخشاں ستارے کی ماندابھرااورعلاقے میں اپنی روشنیاں بکھیرنے لگاآہستہ آہستہ یہ روشنیاں ملکی حدود میں پھیلنے لگیں۔

سکول کو 112 سال ہو چکے ہیں اوریہ اپنی روشنیاں پوری آب و تاب سے بکھیررہا ہے۔سکول کے فارغ التحصیل ہزاروں طلباء مختلف جگہوں پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مختلف ادوارمیں مختلف اساتذہ بھی اپنے تدریسی فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔سینکڑوں مرتبہ سکول نے تدریسی امور کے علاوہ دیگرکئی معاملات میں اپنی گراں قدر خدمات پیش کیں

۔پروفیسراحمد رفیق صاحب‘طارق شریف بھٹی صاحب‘احمد نواز کھوکھر صاحب‘راجا طارق کیانی صاحب جیسی دیگرکئی شخصیات اس ادارے کی فارغ التحصیل ہیں۔

محمد جہانگیر نے ادارہ سے میٹرک کاامتحان پاس کرکے لوح توقیر پراپنا نام ثبت کروایا اور اس وقت سعودی عر یبیہ میں بطور فزکس کے پروفیسر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔عابد سعیدعابد مرحوم جیسی شخصیات ادارے کے معلمین میں شامل ہیں تو یقیناً آپ ادارہ کی سر بلندی کا اندازہ بخوبی کر سکتے ہیں

۔سکول کو پروان چڑھانے میں محنتی‘ مشفق اور قابل سربراہان ادارہ بھی اپنی بہترین خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ انہی سربراہان ادارہ کی فہرست میں ایک جاناپہچانانام محترم ارشد محمودصاحب کا بھی ہے

جن کا دور مختصرضرور ہے مگرسنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے۔گزشتہ دن آنے والے میٹرک کے شاندار نتائج ارشد صاحب کی محنت، لگن، ادارے سے قلبی ارادت،علمیت
اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
کھول یوں مٹھی کہ اک جگنو نہ نکلے ہاتھ سے
آنکھ کو ایسے جھپک لمحہ کوئی اوجھل نہ ہو
پہلی سیڑھی پر قدم رکھ،آخری سیڑھی پر آنکھ
منزلوں کی جستجو میں رائیگاں کوئی پل نہ ہو
اس شعر کے مصداق ارشد صاحب کی نظر ہمیشہ آخری سیڑھی یعنی کامیابی پر رہی، انہوں نے ادارے کو کامیاب کرنے میں کوئی کسر روا نہ رکھی اور منزل (کامیابی) کی جستجو میں ہمہ تن مصروف رہے

ادارے کی کامیابی کے لیے ان کی خدمات جز لاینفک اور ناقابل فراموش ہیں۔میں محترم پرنسپل صاحب، محترم ارشد صاحب اور جماعت دہم کو پڑھانے والے تمام اساتذہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں

۔ کہنے کو تو یہ نتائج ارشد صاحب کے ہیں لیکن قابل صد احترام پرنسپل راجا الطاف صاحب بھی سینہ چوڑا کر کے کہہ سکتے ہیں کہ میں جس سکول میں آیا ہوں اس کے نتائج شاندار ہیں اور تحصیل بھر میں امتیازی حیثیت رکھتے ہیں۔

یہ کامیابیاں یوں ہی کسی کی جھولی میں نہیں گرا کرتیں اس کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے دن رات ایک کرنے پر ہی ایسی کامیابیاں نصیب ہوتی ہیں۔

یہ کامیابی بھی اساتذہ اورطلبا کی محنت کے ساتھ ساتھ محترم ارشد صاحب کی زبردست اور اعلیٰ قیادت کا ثمراورثبوت ہے کہ ہم اتنے شاندارنتائج حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

امید واثق ہے کہ ہم آئندہ بھی ایسے ہی محنت کر کے سکول کانام روشن کریں گے اور اپنے حصے کی شمع جلانے میں بیرونی مداخلت پر کان دھرے بغیر اپنی شمع جلائیں گے

۔اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو اور ہمیں حاسدین کے شر سے محفوظ رکھے۔آمین

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں