گوجر خان:اے ڈی سی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، صفائی بہتر بنانے کی ہدایت

گوجرخان(پنڈی پوسٹ نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرایس ایس کا اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کا دورہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایس ایس نے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کا دورہ کیا، جہاں ایمرجنسی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا گیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران درج ذیل ہدایات جاری کی گئیں:
پہلی منزل پر موجود ریمپ کو لوورز (Louvers) سے کور کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ہسپتال کی چھت پر اُگی ہوئی خودرو نباتات کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ہسپتال میں ریڈیالوجسٹ کی تعیناتی کے لیے محکمہ صحت سے رجوع کیا جائے گا۔اس موقع پر ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔