شاہ باغ،طارق یاسین کیانی اور طارق کیانی نیلم کا بلدیاتی انتخابات میں عاطف کیانی کی بھرپور حمایت کا اعلان

شاہ باغ(پنڈی پوسٹ نیوز)سدیوٹ، یوسی غزن آبادکے سابق چیئرمین یونین کونسل غزن آباد طارق یاسین کیانی اور سابق کونسلر یونین کونسل دکھالی طارق کیانی نیلم نے بلدیاتی انتخابات میں جنرل کونسلر کے امیدوار عاطف کیانی کی مکمل حمایت اور بھرپور معاونت کا اعلان کر دیا۔دونوں شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عاطف کیانی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، انتخابی مہم میں بھرپور تعاون کریں گے اور بلدیاتی انتخابات میں ان کی معاونت جاری رکھیں گے۔ عاطف کیانی مستقبل میں چیئرمین یونین کونسل کے امیدوار بھی ہوں گے۔

اس موقع پر عاطف کیانی نے طارق یاسین کیانی اور طارق کیانی نیلم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں اور تجربہ کار شخصیات کی رہنمائی اور تعاون ان کے لیے حوصلے کا باعث ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی مشاورت، محنت اور تعاون سے انتخابی مہم کو آگے بڑھایا جائے گا۔