انتہائی مطلوب ملزم سی سی ڈی پولیس مقابلے میں مارا گیا

گوجرخان (پنڈی پوسٹ نیوز)سرکل گوجرخان کے تھانہ جاتلی کے علاقے میں سی سی ڈی پولیس سے مقابلے کے دوران کہوٹہ کا انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم حماد عرف مادا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا،ملزم کے خلاف بچوں سے زیادتی، قتل اور اقدامِ قتل سمیت متعدد مقدمات درج تھے،ملزم کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کر دی گئی ۔